فلاں سے دیکھو فلانے کی بات کرتا ہے

فلاں سے دیکھو فلانے کی بات کرتا ہے
یہ آئنہ تو لڑانے کی بات کرتا ہے


اسے میں حال سنانے کو فون کرتا ہوں
وہ مجھ سے شعر سنانے کی بات کرتا ہے


یہ دشت اس کو بھلا کس طرح معاف کرے
اسے جو چھوڑ کے جانے کی بات کرتا ہے


یہاں اسی کو ہی پاگل قرار دیتے ہے
یہاں ذرا جو ٹھکانے کی بات کرتا ہے


اسے بلال کی عظمت کا کوئی علم نہیں
جو اپنے اونچے گھرانے کی بات کرتا ہے