فغان غم سرود انجمیں معلوم ہوتی ہے اختر انصاری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں فغان غم سرود انجمیں معلوم ہوتی ہے تپش دل کی بہار یاسمیں معلوم ہوتی ہے مرا کافر مذاق حسن اب تم پوچھتے کیا ہو مجھے اپنی تباہی بھی حسیں معلوم ہوتی ہے