فراق اور جھا صاحب
الہ آباد یونیورسٹی میں کچھ لوگ فراق اور ڈاکٹر امرناتھ جھاکو لڑانے کی کوشش میں لگے رہتے تھے ۔ایک بار ایک محفل میں فراق اور جھا دونوں موجود تھے ۔ دونوں کو تقریر بھی کرنا تھا۔ انگلش ڈپارٹمنٹ کے ایک لکچرر نے جس کی مستقلی کا معاملہ زیر غور تھا ، کہنا شروع کیا کہ فراق صاحب اپنے کو کیا سمجھتے ہیں ۔ ڈاکٹر جھا ان سے زیادہ انگریزی ، اردو نیز ہندی جانتے ہیں ۔ فراق صاحب نے کھڑے ہوکر کہا۔’’بھائی، میں جھاصاحب کو ایک زمانے سے جانتا ہوں ۔ ان کو اپنی جھوٹی تعریف قطعاً پسند نہیں ہے۔‘‘