فریاد ہے کس لیے در یزداں پر

فریاد ہے کس لیے در یزداں پر
الزام تراشتے ہو کیوں شیطاں پر
یزداں نے کئے کبھی نہ شیطاں نے کئے
انساں نے کئے ہیں جو ستم انساں پر