فیض ، عالیہ امام اور جام پر جام
عالیہ امام صاحبہ کے ہاں فیض صاحب کی دعوت تھی ۔ مہدی صاحب ساقی گری کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ شعرو شاعری کا دور چل رہا تھا ۔ عالیہ امام کے بہنوئی نے باہر گھر والوں پر برسنا شروع کردیا ۔
’’عالیہ کا گھر اس قابل نہیں کہ کوئی شریف آدمی اس کے گھر میں رہ سکے‘ سید زادی کہلاتی ہیں اور گھر پر جام سے جام ٹکرائے جارہے ہیں...‘‘
آوازیں سن کر عالیہ گھبرائیں ۔ فیض صاحب نہایت اطمینان سے عالیہ کے ساتھ باہر آئے ان صاحب کے کندھے پرہاتھ رکھتے ہوئے بولے:
’’بھائی صاحب! ہم تو کبھی کسی کی عبادت میں مخل نہیں ہوتے ۔ تو پھر آپ کیوں؟‘‘
یہ جملہ سنتے ہی بھائی صاحب ہنس پڑے اور محفل میں شریک ہوکر فیض صاحب کے کلام پر داد دینے لگے۔