یورپ کو روانگی اور بیوی کا خدشہ
شوکت تھانوی یورپ کے لئے روانہ ہونے لگے تو ان کے ایک دوست نے پوچھا:’’روانگی کب ہوگی؟‘‘
شوکت نے کہا:
’’کیا بتاؤں۔تمہاری بھابی نے پریشان کررکھا ہے ۔ کہتی ہے ولایت جاؤ گے تو تم میم ضرور لاؤ گے ۔ حالانکہ میں نے قسم کھاکر کہا ہے کہ اگر اپنے لیے میم لایا تو تمہارے لئے بھی ایک صاحب ضرور لاؤں گا ۔ لیکن وہ سنتی ہی نہیں ۔‘‘