انگلینڈ بمقابلہ نیو زی لینڈ: توقعات

آج کا میچ کرکٹ کے حوالے سے  دو مختلف اسکولز آف تھاٹس کا میچ ہے۔۔

 

انگلینڈ نے ڈیٹا اور Match Ups کا سب سے زیادہ استعمال کیا ہے پورے ٹورنامنٹ میں اور ہر صورت حال میں ڈیٹا کے حساب سے بہترین آپشن کا انتخاب کیا ہے۔۔

جیسے کہ کسی میچ میں معین علی سے بالنگ کا آغاز  کروایا گیا تو کسی میں انہیں بالنگ ہی نہیں دی گئی ،  کہ فنچ کے ساتھ آف سپنر کا میچ اپ نہیں بنتا کیونکہ فنچ آف سپنر کو سب سے اچھا کھیلتا ہے۔۔

اسی طرح کسی میچ میں لیام لونگ سٹون کو بالنگ ہی نہیں دی گئی کہ ڈیٹا کے مطابق اس کا کامیاب رہنا مشکل تھا۔۔

اسی طرح عادل رشید کو کسی میچ میں بالکل آخر پہ آزمایا گیا تو کسی میں بالکل شروعات میں اور کسی میں درمیانی اوورز میں کیونکہ ڈیٹا کے مطابق ان کے  اس صورت حال میں کامیاب رہنے کے سب سے زیادہ چانسز تھے۔۔

افریقہ کے خلاف میچ میں ڈوسن اور مارکرم نے ڈیٹا اور میچ اپس کو اڑاتی ہوئی اننگز کھیلیں تو پھر مورگن کی پریشانی بھی دیکھنے والی تھی اور باربار بالرز کے ساتھ میٹنگ بتا رہی تھیں کہ مسئلہ تھوڑا سا آؤٹ آف سلیبس چل رہا ہے۔۔

اسی طرح پھر بیٹنگ میں بھی افریقہ کے خلاف میچ میں بٹلر کی وکٹ گرنے کے بعد کافی مسائل رہے اور سوائے لونگ سٹون کے ان کی باقی بیٹنگ ایکسپوز ہوئی اور وہ ہار گئے۔۔۔

یہ سب باتیں دیکھتے ہوئے ولیم سن کی پلاننگ تو ہوگی ہی لیکن وہ "میچ اپس" سے زیادہ پلیئرز کے ٹیلنٹ و کارکردگی پہ فوکس کرنے والے کپتان ہیں اور صورت حال کے حساب سے ہی کسی بھی قسم کا بدلاؤ کرکے جیت کی راہ نکال لیتے ہیں۔۔

اس لیے آج کے میچ میں باقی سب فیکٹرز کے ساتھ یہ چیز بہت اہم کام سر انجام دے گی۔۔۔

اگر نیوزی لینڈ والے Matchups کا توڑ کر گئے تو انگلینڈ والوں کی چھٹی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ ولیم سن وغیرہ کے ذہن میں کہیں نہ کہیں 2019 بھی گھوم رہا ہوگا۔۔۔

نوٹ۔۔۔۔Matchups....

اس اصطلاح کو آپ مقابلے کا متبادل سمجھ سکتے ہیں اور کرکٹ میں یہ کسی پلیئر کی مخالف ٹیم کے خلاف کامیاب ہونے کی صلاحیت ، ریکارڈ اور میچ میں کارکردگی کے بارے  میں استعمال کی جاتی ہے۔۔

جیسے کہ ہمارے شعیب ملک کا میچ اپ سپنر کے ساتھ ہو تو ملک کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔ اسی طرح آصف علی کا میچ اپ فاسٹ بالرز ہوں تو ان کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔

آج بطور پاکستانی شائق میچ کو بھرپور انجوائے کرنے کا دن ہے کیونکہ جو بھی آئے فائنل میں۔۔۔ہم پہنچے تو دیکھ لیں گے سب کو