پاکستان میں ای کامرس کا بہترین ادارہ: اینیبلرز
صدر پاکستان عارف علوی نے گزشتہ دنوں "اینےبلرز (اینیبلرز) کو "بیسٹ سکِل لرننگ پلیٹ فارم آف پاکستان" کا ایوارڈ عطا کیا۔گزشتہ دنوں ایوان صدر میں ایک منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ ثاقب اظہر کو نوازا گیا۔یہ ادارہ کیا خدمات فراہم کرتا ہے؟ پاکستان میں آن لائن انڈسٹری میں اس کا کیا کردار ہے؟ آئیے تفصیل جانتے ہیں۔
پاکستان کا سب سے بڑا 'ای-کامرس نیٹ ورک'
"اینیبلرز" (Enablers) دنیا کی مشہور آن لائن سروسز میں سے ایک ہے۔ یہ مختلف خدمات کی آن لائن خریدو فروخت(ای کامرس) کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان میں گزشتہ عشرے میں ،آن لائن کاروبار کے ساتھ ساتھ آن لائن خدمات کے رجحان میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر کوویڈ 19 کے عرصے میں، اس رجحان میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ پاکستان میں "اینیبلرز" ، " اپ ورک" اور " فری لانسنگ " جیسے کئی مشہور آن لائن پلیٹ فارم دستیاب ہیں۔
ای-کامرس مہارتیں سکھانے والا بہترین پلیٹ فارم کا اعزاز
9 جون 2022 کے روز، حکومت پاکستان کی طرف سے "اینیبلرز" کو ایک خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایوان صدر میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں، صدر پاکستان جناب عارف علوی کی طرف سے "اینیبلرز" کی شاندار کارکردگی اور پاکستانی معاشرے میں اس کی نمایاں خدمات پر " بیسٹ سکل لرننگ پلیٹ فارم آف پاکستان" (Best Skill Learning Platform of Pakistan) کے اعزاز کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان میں "اینیبلرز" کے انچارج جناب ثاقب اظہر نے صدر پاکستان سےیہ ایوارڈ وصول کیا۔ حکومت پاکستان کی طرف سے"سال کا بہترین پلیٹ فارم" ایوارڈ منفرد اور اولین اعزاز ہے جو کسی بھی نئی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے نوازا جاتا ہے۔ گزشتہ برس 'اینیبلرز 'بیسٹ کامرس کمپنی آف دی ایئر 2021" کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکا ہے۔
@enablers_org has received Award for Best Skill Learning Platform of Pakistan from The President of Pakistan President @ArifAlvi
— Saqib Azhar (@saqibazhar) June 10, 2022
I dedicate this award to all of you pic.twitter.com/eNULKAMbvt
اس موقع پر ثاقب اظہر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اینیبلرز" پاکستان کے لوگوں کو کاروباری ترقی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ اس کی مدد سے نوجوانوں کو دنیا کی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے سماجی اور معاشی حالات میں بہتری لا کر انھیں اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان کی بہتر خدمت کر سکیں اور دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔
'اینیبلرز' کی پاکستان میں خدمات
"اینیبلرز" پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ہے۔ اس کا مقصد کا ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جس سے لوگوں کو، خاص طور پر نوجوانوں کو، ای کامرس کاروبار قائم کرنے کے قابل بنایا جانا ہے۔
پاکستان میں "اینیبلرز" کی خدمات 2018 میں شروع ہوئیں اور محض چار سال کے قلیل عرصے میں نوجوانوں کے لیے کاروبار کے بے شمار مواقع پیدا کئے ہیں۔ ہزاروں نوجوانوں نے ای کامرس انٹرپرینیور کی مہارتیں سیکھنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کیا ہے اور 15 کروڑ ڈالر سے زیادہ روزگار حاصل کیا ہے۔ اس طرح نہ صرف ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوا بلکہ غیر ملکی کرنسی کی گردش میں بھی بہتری آئی۔
اینیبلرز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس ویب سائٹ کا وزٹ کیجیے: