ایک لمبی گونج
پورب دیس سے پھر اٹھی
چیخ کی لمبی گونج
قطرے بن کر برس پڑے
ٹوٹے ٹوٹے بسمل لفظ
کانوں میں نقارے باجے
رگ رگ میں چنگاری دوڑی
دبی دبی ساری آہیں
ٹھنڈے سینوں میں ابھریں
سوکھے ہونٹوں سے نکلیں
بجھی بجھی سی آنکھوں میں
دیکھ امنگوں کی بلی
تڑپ تڑپ کے چمکے بجلی
لہر لہر ٹکرائے
طوفانوں کو جگائے
سنو سنو
اس پار افق کے
چیخ کی لمبی گونج