ایک ہی کتا
استاد نے اپنی کلاس کے تمام طالب علموں سے ’ہمارا کتا‘ موضوع پر ایک مقالہ لکھنے کو کہا۔
بعد میں جب استاد کا بیاں جانچنے لگے تو انہوں نے دیکھا کہ احسن اور امجد دونوں بھائیوں کا مضمون حرف بہ حرف ایک جیسا ہے۔
استاد نے دونوں کو بلا کر کہا ’’تم دونوں کا مضمون بالکل ایک جیسا ہے۔ سچ سچ بتاؤ کہ نقل کس نے کی ہے؟‘‘
دونوں لڑکے ایک ساتھ بولے ’’سر، نقل تو کسی نے نہیں کی۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم دونوں کا کتا ایک ہی ہے۔‘‘