ایک بھی چین کا بستر نہیں ہونے دیتا
ایک بھی چین کا بستر نہیں ہونے دیتا
میرے گھر کو وہ مرا گھر نہیں ہونے دیتا
نت نیا ایک شگوفہ وہ دکھاتا ہے مجھے
ظلم کی حد وہ مقرر نہیں ہونے دیتا
سب کو دکھلاتا ہے وہ چھوٹا بنا کر مجھ کو
مجھ کو وہ میرے برابر نہیں ہونے دیتا
کیسی سازش ہے یہ اس کی ذرا میں بھی دیکھوں
کیوں مجھے وہ سر منظر نہیں ہونے دیتا
خوف کیسا ہے یہ شاہیں کے قبیلہ میں تپشؔ
کیوں ممولوں میں کوئی پر نہیں ہونے دیتا