ایک انوکھا ہیٹ

چوہے نے بلی کو دوڑایا
بھاگ کے میرے ہیٹ میں آئی
چیونٹی نے ڈانٹا ہاتھی کو
بولا ہم بھی ہیں بھائی
کتا بولا چوں چوں چوں
چڑیا بولی بھوں بھوں بھوں بھوں
سات سمندر ہیٹ کے اندر
ڈالفن نے غزل سنائی
آؤ بھائی ہیٹ میں آؤ
سب پرانی ہیں بھائی بھائی