احساس نشاط کی کمی دیکھو گے

احساس نشاط کی کمی دیکھو گے
آلام کی گرد سی جمی دیکھو گے
نزدیک سے دیکھو گے تبسم کو اگر
سوکھے ہوئے اشکوں کی نمی دیکھو گے