احسان جو اجل سے کام تیرا بگڑے

احسان جو اجل سے کام تیرا بگڑے
اس وقت نہ ہو دل میں جہاں کے جھگڑے
یوں تو کلمہ پڑھے طوطا بھی ولے
ٹیں ٹیں کرتا ہے جب بلی پکڑے