دشمن کے راستوں کا بھی پتھر ہٹائیں گے
دشمن کے راستوں کا بھی پتھر ہٹائیں گے
ہم چلتے پھرتے راہ میں نیکی کمائیں گے
دشوار ہو گیا ہے کھلونے خریدنا
اب کیسے بچے گڑیا کی شادی رچائیں گے
پاپا کھلونے بیچ کے آٹا خرید لو
بھوکے ہیں گھر کے لوگ یہ کس کام آئیں گے
دن دوستوں میں کاٹ بھی لیں گے تو رات کو
تنہائیوں میں آپ بہت یاد آئیں گے