حدیث نبوی: مشکلات کو آسان کرنے کا بہترین نسخہ
علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا یہ حال تھا کہ گھر کا سب کام انہی کو کرنا پڑتا ۔چکی پیسنے کی وجہ سے ہاتھ میں چھا لےپڑ جا تے ۔ پانی با ہر سے مشک میں بھر کر لانا ہو تا جس کی وجہ سے گردن میں نشان پڑگیا تھا ۔ جھا ڑو دینے میں کپڑے میلے ہو جاتے ۔
ایک بار رسول اکرم ﷺ کے پاس کچھ خادم آئے ۔ میں نے فا طمہؓ سے کہا : تم اپنے والد کے پاس جاؤ اور اپنے لئے ایک خادم ما نگ لو ۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا گئیں ۔ مگر وہا ں بہت سے لو گ جمع تھے ۔ مل نہ سکیں اور واپس آگئیں ۔ اگلے دن رسول اکرم ﷺ ہمارے گھر آئے اور پو چھا کہ کیا کام تھا ۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا چپ رہیں ۔ میں نے قصہ بتایا ۔ رسول اکرم ﷺ نے ان کو خادم نہیں دیا ۔
بلکہ فرما یا :
ترجمہ : اے فاطمہ اللہ سے ڈرو ۔ اپنے رب کے فرا ئض ادا کرو ۔ اپنے گھر والو ں کے کام کرو ۔ اور جب بستر پر جا ؤ تو ۳۳ بار اللہ کی توتسبیح کرو، یعنی سبحان اللہ کہو۔ ۳۳ بار اللہ کی حمد کرو یعنی الحمدللہ کہو ۔ ۳۴ بار اللہ کی تکبیر کرو یعنی اللہ اکبر کہو ۔ یہ پو را سو ہے یہ تمہارے لیے خادم سے بہتر ہے ۔