دنیا کی مختلف زبانوں میں عیدالفطر کو کن ناموں سے پکارا جاتا ہے؟
عید الفطر، جس کو اہل پاکستان نے اردو زبان میں چھوٹی عید کا نام دے رکھا ہے ،کے دنیا بھر میں اور بہت سے نام ہیں۔ آئیے چل کر دیکھتے ہیں۔ یہ سب نام کیا ہیں؟
زبان-------- نام --------- مطلب
البانین--------- فطر بجرامی--------- بڑا خوشی کا دن
آسامی-------- موجان عید رمجان (ৰমজান ঈদ ----Romzan) رمضان کی عید
بنگالی--------- روجر عید -------- روزے کی عید
بوسنین ---- رمضانسکی بجرام---------- رمضان کے بعد خوشی کا دن
چینی ------- کے یائی جیے -------- روزے ختم ہونے پر تہوار کا دن
چینی -------- ہوسا کراما --------- چھوٹی عید
ہندی ------ میٹھی عید ------------ میٹھی عید
ملے ------- ہاری ریا عید الفطری --- عید الفطر
فارسی ------ جشن روزہ گوشہ ------ روزوں کے بعد جشن کا دن (شاید)
ترکش ------- رمضان بیرامی -------- روزوں کا خوشی کا دن
ترکش -------- شکر بیرامی-------------- مٹھائیوں کا تہوار
تو قارئین محترم! آپ نے دیکھا کہ اکثر زبانوں میں میٹھی، مٹھائی اور شکروغیرہ کا ذکر آرہا ہے۔ لہٰذا آپ بھی اس عید کو اپنے بہن بھائیوں اور بچوں کے ساتھ مل میٹھی ضرور بنائیے۔