دنیا کبھی ہو سکی نہ ہم راز مری

دنیا کبھی ہو سکی نہ ہم راز مری
کیا جانے تھی کس فضا میں پرواز مری
لہجہ میں کسی اور کا اپنا نہ سکا
لے ڈوبی مجھے منفرد آواز مری