دنیا ہے ارم سے بھی حسیں دیکھ ذرا

دنیا ہے ارم سے بھی حسیں دیکھ ذرا
آکاش پہ ہنستی ہے زمیں دیکھ ذرا
آب آب ہوئے جاتے ہیں ماہ و انجم
لو دیتی ہے ذروں کی جبیں دیکھ ذرا