دعا

گہری رات میں سائے
سائے زرد گھٹا
ساکت و جامد
گہرا
نیلا جنگل
سرد ہوا میں ہاتھ بڑھا
سرد ہوا
سسکیاں
خوشبو
الھڑ جسم دوراہے
سپنا خون بہا
قہر و غضب کی گرم ہوا
میرے خدا
الھڑ جسم کا خون بہا
خون بہا
ہاتھوں کو مایوس نہ کر