دو کا پہاڑا

ذہن میں اپنے علم بھریں
دو کا پہاڑا یاد کریں
دو اکم دو دو دونا چار
سب سے الفت سب سے پیار
دو تیا چھ اور دو چوکے آٹھ
پڑھ لکھ کر تم کرنا ٹھاٹ
دو پنجے دس دو چھکے بارہ
بھارت خوشیوں کا گہوارہ
دو ست چودہ دو اٹھے سولہ
یاد کرو اے منا راجہ
دو نم اٹھارہ دو دہام بیس
ختم پہاڑا لاؤ فیس