دلی میں گدھے بہت ہیں

ایک بار دلی میں رات گئے کسی مشاعرے یا دعوت سے مرزا صاحب مولانا فیض الحسن فیضؔ سہارنپوری کے ہمراہ واپس آرہے تھے۔ راستے میں ایک تنگ و تاریک گلی سے گزر رہے تھے کہ آگے وہیں ایک گدھا کھڑا تھا۔ مولانا نے یہ دیکھ کر کہا:
’’مرزا صاحب ، دلی میں گدھے بہت ہیں ۔‘‘
’’نہیں حضرت، باہر سے آجاتے ہیں ۔‘‘
مولانا فیض الحسن جھینپ کر چپ ہورہے ۔