دل میں لے کر ہم آس پھرتے رہے

دل میں لے کر ہم آس پھرتے رہے
ہم خوشی میں اداس پھرتے رہے
تو رہی دور دور ہم سے مگر
ہم ترے آس پاس پھرتے رہے