دل کی محفل کو سجایا ہے بڑی دیر کے بعد

دل کی محفل کو سجایا ہے بڑی دیر کے بعد
اپنے زخموں کو ہنسایا ہے بڑی دیر کے بعد
تم بھی آ جاؤ کہ ہر شے پہ بہار آئی ہے
آج پھر تم کو بلایا ہے بڑی دیر کے بعد