دلکش نہیں وہ حسیں جسے شرم نہیں

دلکش نہیں وہ حسیں جسے شرم نہیں
رونق نہیں اس کی جس کا دل گرم نہیں
سختی میں بھی گداز طینت ہو جو صاف
پگھلی ہے برف گو کہ وہ نرم نہیں