دل ہی کی طرح منہ بھی ہے کالا دیکھو پرویز شاہدی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں دل ہی کی طرح منہ بھی ہے کالا دیکھو اس پر نماز کا یہ اجالا بھی دیکھو بستر ہی پہ سر ٹیک رہی ہے ظالم دم توڑتی دولت کا سنبھالا دیکھو