دل ہے مرا رمنۂ غزالان خیال

دل ہے مرا رمنۂ غزالان خیال
بیٹھیں نہ کبھی نچلے وہ چنچل چونچال
سوتے میں بھی رکھتے ہیں جگائے مجھ کو
رم ان میں ہیں کچھ تو پکڑ جن کی محال