دل حسرت زدہ میں ایک شعلہ سا بھڑکتا ہے اختر انصاری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں دل حسرت زدہ میں ایک شعلہ سا بھڑکتا ہے محبت آہیں بھرتی ہے تمنائیں ترستی ہیں کوئی دیکھے بھری برسات کی راتوں میں حال اپنا گھٹا چھائی ہوئی ہوتی ہے اور آنکھیں برستی ہیں