دل دہی عبد الاحد ساز 07 ستمبر 2020 شیئر کریں شام کی ضو ہر طرف ساحل پہ ہلکا سا اندھیرا ابر کا دور افق پر اک اداسی کا محیط ڈوبی ڈوبی محو سی نمناک آنکھیں درد فرقت سے حزیں رویا ہوا دل اور سمندر نرم لہروں کے ملائم ہاتھ سے طفل کو دے رہا ہے ہولے ہولے تھپکیاں