دیوار کی تین چیزیں

یہ سامنے دیوار پر جو کوئلے سے ۷۸۶ لکھا ہے
اور جو زندہ آباد ہے
اور فاختہ کی چونچ میں زیتون کی جو شاخ ہے
یہ تین چیزیں وہ ہیں
جوان خوب صورت بچیوں نے
اپنے ابو کے لیے تخلیق کی ہیں
تاکہ ابو چرخ پر جھولے
تو اک اللہ کو
اور اپنے زندہ باد کو
اور اپنی چھوٹی سی حقیقت کو
نہ بھولے
جھولتے
ہی جھولتے
بس پار اتر جائے