دیوانوں کو اہل خرد نے چوراہے پر سولی دی ہے

دیوانوں کو اہل خرد نے چوراہے پر سولی دی ہے
تھی یہ فرد جرم کہ اس نے فرزانوں پر کنکر پھینکا
بار الہٰی تیری دہائی یہ منصف تو اہل نظر ہیں
ان کو خبر ہے سنگ ملامت پہلے کس نے کس پر پھینکا