ڈیجیٹل کتابوں کا خزانہ اب آپ کی پہنچ میں
کتاب کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لیےگزشتہ دنوں کتاب کا عالمی دن منایا گیا۔ کتاب کی ورقی صورت (ہارڈ کاپی) کی اہمیت آج بھی مسلمہ ہے۔ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کرلی ہے۔ جہاں پہلے کوئی ایک بات ڈھونڈنے کے لیے دسیویوں لائبریریوں کے چکر کاٹنا پڑتے تھے، وہاں اب موبائل کی چھوٹی سی اسکرین پر سب کچھ میسر آجاتا ہے۔ دو چار بار انگلیوں کو حرکت دیں تو دفتر کے دفتر کھل جاتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کو دیکھتے ہوئے پہلے یوں لگتا تھا کہ اکیسویں صدی کتابی دور کو بہا لے جائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا، بلکہ عشاق کتاب آج بھی اپنا قیمتی وقت کتابیں پڑھنے اور لکھنے پر صرف کر رہے ہیں۔
جب ہم لوگ انٹرنیٹ پر کچھ سرچ کرتے ہیں تو گوگل کا سرچ انجن خود اتنا طاقتور ہے کے ہمارے سامنے وہ کوئی ایسی ویب سائٹ آنے ہی نہیں دیتا یا ہمیں خود اس بات کا پتہ ہی نہیں کے آیا اس پر کچھ ایسی ویب سائٹس بھی ہیں جو نا صرف ہمارے سائنٹیفک نالج میں آضافہ کر سکتی ہیں بلکہ ہماری سکول، کالج، یا یونیورسٹی کی پڑھائی میں بھی یہ کافی مدد فراہم کرتی ہیں اگر ہم ان پر جائیں تو۔
انٹرنیٹ پر بہت سی ایسی زبردست ویب سائٹس ہیں جو کے خصوصی طور پر مختلف شعبوں جیسے سائنس کی کتابوں یا اس نئی مفید معلومات کی غرض کے لیے مختص ہیں سے جس سے ہمارا کبھی پہلے واسطہ نہیں پڑا۔ یہ ڈیجیٹل سرمایہ کتابوں کو زندہ رکھنے کا موئثر ذریعہ بھی ہے اور سہولت کا باعث بھی۔
نیچے ان تمام سائٹس کی میں لسٹ لگائی جارہی ہے جن پر جا کر آپ سب بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ علم کے حوالے سے، سائنس کے حوالے سے یا دنیا بھر کی کسی لائبریری سے کوئی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ ان پر جا کر یہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹس سکول سے لے کر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک خزانے سے کم نہیں۔
اس سائٹ پر جا کر آپ لوگ تعلیم و تدریس کے حوالے سے بہت کچھ سرچ کر سکتے ہیں جن میں اربوں سورسز ہیں جیسے انسائیکلوپیڈیا، رسائل وجرائد اور تحقیقی مقالہ جات وغیرہ۔
اس ویب سائٹ پر آپکو 20 ہزار ورلڈ وائڈ لائبریریوں کی لسٹ مل جائے گی جن پر جا کر آپ آپنی مرضی کی جو کتابیں چائیں پڑھ سکتے ہیں۔ اس سائٹ پر دو ارب سے زائد کتابیں، ویڈیوز (سی ڈی اور ڈی وی ڈی) اور تحقیقی مقالہ جات دستیاب ہیں۔
اس سائٹ پر آپکو 10 ملین سے بھی زیادہ سائنٹیفک ڈاکومنٹس، کتابیں، مضمون مل جائیں گے۔ یہاں پر طلبہ اور اساتذہ تحقیق اور مطالعے کے لیے نہایت قیمتی مواد دستیاب ہے۔
یہ ویب سائٹ ایک بائیو سائنس جرنلز کی لائبریری ہے جو ترقی پذیر ممالک میں یہ لوگ شائع کرتے ہیں۔
اس ویب سائٹ پر 102 ممالک سے رضاکارانہ طور پر چالیس لاکھ سے بھی زیادہ معاشیات (اکنامکس) اور اس سے متعلقہ دیگر شعبہ جات کا مواد دستیاب ہے۔ یعنی یہ ویب سائٹ اکنامکس سے جڑے افراد کے لیے ایک خزانے سے کم نہیں۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر دنیا بھر کے اکنامکس کے اداروں اور افراد کی ڈائریکٹری، ساٹھ ہزار سے زائد مصنفین رجسٹرڈ،ماہرین اور اساتذہ کی سہولت اور طلبہ کے لیے تحقیقی مقالہ جات سے متعلق راہنمائی جیسی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
فری PDF format میں کتابیں ڈونلوڈ کرنے کی غرض سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ کا یہ دعوٰی ہے اس کے اندر سات کروڑ سے بھی زیادہ ای کتابیں موجود ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس ویب سائٹ پر اردو سمیت دنیا کئی زبانوں میں مذہب، تعلیم و تدریس، ادب، سیاسیات، عالمی حالات حاضرہ،صحت،سائنس اور ٹیکنالوجی اور ماحولیات سمیت درجنوں موضوعات پر مفت کتابیں موجود ہیں۔
یہ دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور ریسرچ کی سائٹ ہے ۔ یہ سائٹ طلبہ اور اساتذہ کے لیے بہت مفید ہے۔ تعلیم کے حوالے سے اس میں 100 ملین سے بھی زیادہ سائنٹیفک ڈاکومنٹس موجود ہیں اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد فری ہیں۔
انٹرنیٹ آرکائیو امریکی ڈیجیٹل لائبریری ہے۔ اس سائٹ پر لاکھوں کی تعداد میں کتابیں، ویڈیوز، تصاویز، رسائل و جرائد اور ڈیجیٹل مواد (ویب سائٹس، سوفٹ ویئر ایپس، گیمز) موجود ہے۔ یہ سب مواد بالکل مفت دستیاب ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس سائٹ پر ساڑھے تین کروڑ کتب، اسی لاکھ ویڈیوز،موویز اور ٹی وی شوز، آٹھ لاکھ سے زائد سوفٹ وئیر پروگرامز اور چھے سو ارب ویب پیجز موجود ہیں۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو زبان و ادب سے متعلق یہ سب سے بڑی ویب سائٹ ہے۔ یہ ویب سائٹ سہ لسانی یعنی ہندی، اردو اور انگریزی(رومن اردو) تینوں ورژن میں دستیاب ہے، یہاں پر نثر اور نظم سے متعلق لاکھوں کی تعداد میں مواد موجود ہے۔ 'ریختہ ای بکس' دنیا کی سب سے بڑی اردو ڈیجیٹل لائبریری بنانے کا ایک اقدام ہے، جس میں اب تک تقریباً ایک لاکھ کتابیں دستیاب ہو چکی ہیں۔ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اردو کتابوں کے اس انمول خزانے کو دستیاب کرانے کے لیے، بہت سی لائبریریوں اور کتابوں کے شائقین نے اپنے ذاتی ذخیرے سے دل کھول کر ہماری مدد کی ہے۔ اس ڈیجیٹل لائبریری میں عصری ادب کے علاوہ، کلاسک ادب کا ایک خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے، جسے موضوع، عنوان، تاریخ کی ترتیب اور مصنف کے نام سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔