ڈھونڈنے والوں کو بھی کیا نہ ملا
ڈھونڈنے والوں کو بھی کیا نہ ملا
جھوٹ کہتے ہو تم خدا نہ ملا
اک فقط تیرا آسرا تھا مجھے
اک فقط تیرا آسرا نہ ملا
شش جہت میں یہ ہم نے دیکھا ہے
کوئی بھی آپ کے سوا نہ ملا
جس میں ہم خود کو دیکھ سکتے کبھی
کوئی بھی ایسا آئنہ نہ ملا
سرگزشت ہم نے کہہ تو دی لیکن
کوئی بھی درد آشنا نہ ملا
مفلسی میری دیکھ کر ہی زوہیبؔ
آج مجھ سے وہ دل ربا نہ ملا