دھوکے باز بٹن
ایک چور مکان میں داخل ہوا۔ تجوری پر لکھا تھا ’’بٹن دبائیے‘‘ چور نے بٹن دبایا تو سائرن بج اٹھا اور چور پکڑا گیا۔ وہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج نے چور سے کہا: ’’تم اپنی صفائی میں کچھ کہنا پسند کروگے۔‘‘
چور نے اداس لہجے میں کہا: ’’میں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ یہ دنیا بڑی دھوکا باز ہے‘‘۔