ڈھلتی ہے موج مے کی طرح رات ان دنوں

ڈھلتی ہے موج مے کی طرح رات ان دنوں
کھلتی ہے صبح گل کی طرح رنگ و بو سے پر
ویراں ہیں جام پاس کرو کچھ بہار کا
دل آرزو سے پر کرو آنکھیں لہو سے پر