دیکھو تو تیرہ و تاریک فضا کا عالم

دیکھو تو تیرہ و تاریک فضا کا عالم
کس قدر درہم و برہم ہے ستاروں کا نظام
تو چمکتا ہے افق پر ابھی مانند ہلال
آسماں وقت کا ہے منتظر ماہ تمام