ڈگری پر ڈگری
علامہ اقبال نے جب کیمبرج یونیورسٹی سے بی۔ اے کرلیا تو ان کے بڑے بھائی نے انہیں لکھا کہ’’اب بیرسٹری کا کورس پورا کرکے واپس آجاؤ۔‘‘ لیکن علامہ کا اراداہ پی ایچ ڈی کرنے کا تھا ۔ اس لیے انہوں نے بھائی کو لکھا کہ ’’کچھ رقم بھیجئے تاکہ جرمنی جاکر ڈاکٹری کی سند لے لوں۔‘‘
انہیں دنوں میں وہ ایک روز سیالکوٹ میں اپنے بے تکلف دوستوں کی صحبت میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ کسی نے ان سے دریافت کیا ۔
’’کیوں شیخ صاحب! سنا ہے اقبال نے ایک اور ڈگری لی ہے ؟‘‘
ان کے بھائی نے جواب دیا :
’’بھئی کیا بتلاؤں ، ابھی تو وہ ڈگریوں پر ڈگریاں لئے جارہا ہے ۔خدا جانے ان ڈگریوں کا اجراء کب ہوگا۔؟‘‘