دولت بھی ہے فلسفہ بھی ہے جاہ بھی ہے

دولت بھی ہے فلسفہ بھی ہے جاہ بھی ہے
لطف حسن بتان دل خواہ بھی ہے
سب سے قطع نظر ہے مشکل لیکن
اتنا سمجھ رہو کہ اللہ بھی ہے