دشت میں تپتے غباروں سے تیمم کر کے

دشت میں تپتے غباروں سے تیمم کر کے
عشق کرتا ہے جو سجدے تو غزل ہوتی ہے
یوں ہی لفظوں میں حرارت نہیں آتی افضلؔ
جب قلم خون میں ڈوبے تو غزل ہوتی ہے