ڈس گئی تیری کائنات مجھے

ڈس گئی تیری کائنات مجھے
کھا گئے تیرے حادثات مجھے
جانے کیوں پھر بھی آج تک تجھ پر
پیار آتا ہے اے حیات مجھے