دس بچے خوش حال گھرانا

کبوتر بولا غٹرغوں
یا اللہ میں کیا کروں
دو افراد کے کنبے کو
آخر میں کیسے پالوں
کیا لاؤں خود کھانے کو
کیا ان کے منہ میں ڈالوں
کس کس سے فریاد کروں
کس کس سے دانہ مانگوں
روتا کڑھتا رہتا ہوں
غوں غوں غوں غوں غٹرغوں
مرغی بولی اوں ہوں ہوں
دیکھ میں کتنی موٹی ہوں
دس افراد کا کنبہ ہے
کیسی خوش خوش رہتی ہوں
صبح سویرے اٹھتی ہوں
دانہ سب کو چگاتی ہوں
رب کا شکر ادا کرکے
خود عزت سے کھاتی ہوں
تو بھی اٹھ اور محنت کر
کیوں روتا ہے غوں غوں غوں