درد کی کونپل

وقت سے پہلے
کیسے وہ اک لمحہ آئے
جب ترے آنسو
سینچیں درد کی کونپل دل میں
تیری زردی رخ کا چرچا پھیلے
لوگ ترے مر جانے یا دوبارہ
جی اٹھنے پر
تعزیت تہنیت بھیجیں
تیری آنکھ سے ٹپکیں
میری باتیں تیرے لہو میں
میرے لمس کا
اندھا پن جاگ اٹھے
پھر تو روئے میری نظر
سب کے سامنے
مجھ سے چھپ کر