در تہنیت صحت

مزاج شخص جہاں تھا ترے مرض سے سست
ہوا سو فضل الٰہی سے تندرست و چست
خبر جو گرم ہے اب تیرے غسل صحت کی
دل شکستہ جہاں تھا وہ خودبخود ہے درست
رہے جہاں میں بہت توکہ تاجہاں بھی رہے
سلامت ہمہ آفاق در سلامت تست