داعی لو گوں کا خیر خواہ ہو تا ہے خواہ وہ سرکشی کرے
رسول اکرم ﷺنے ۲۰ دن سے زیادہ مدت تک طا ئف کا محاصرہ کیا ۔ جب مسلما نو ں کے لئے وہ مشکل ہو گیا توآپ نے واپسی کا حکم دیا ۔ ایک شخص نے آپ سے کہا : اے خدا کے رسو ل ﷺ ، ثقیف کےلئے بد دعا کیجئے ۔ رسول اکرم ﷺ نے اپنے دونوں ہا تھ اٹھا ئے اور کہا : اے اللہ ثقیف کو ہدایت دے اور ان کو مسلمان کر کے واپس ( الھم اھد ثقیفاوائت بھم مومنین)۔ :
اسی طرح آپ ﷺسے کہا گیا کہ قبیلہ دوس سرکش اور منکر ہو گیا ہے ، اس کے خلاف بد دعا کیجیے ۔
آپﷺنے فرما یا : اے اللہ قبیلہ دوس کو ہدایت دے اور ان کو مومن بنا کر لا