دان
کس کی اٹھی ہے یہ ارتھی
کملا
سیٹھ لچھمن کی پڑوسن بیوہ
سیٹھ دو گھوڑوں کی بگھی میں آتا ہے ادھر
شہر کا سب سے بڑا دانی
دیا لو
دھنوان
جس نے سونے کا چڑھایا ہے کلس مندر پر
جس نے گئو شالا بھی بنوائی تھی
جس کی مل میں ابھی پرسوں ہی چلی تھی گولی
جس کے دروازے پہ مل جاتی ہے بھکشا لیکن
بھوکی مر جائے جو اک بیوہ پڑوسن مر جائے
پیٹ بھرتا نہیں مزدور کا سات آنے میں گولی چل جائے
دان دیتے ہیں دیالو
دھنوان
عزت نفس کے ڈاکو
شیطان
کپڑے کی مل کے مالک آٹے کی مل کے مالک