ڈاڑھی سے مونچھ تک
نامور ادیب اور شاعر مرحوم سید اکبر حسین اکبرؔ الہ آبادی اپنی روشن خیالی کے باوجود مشرقی تہذیب کے دلدادہ تھے اور وضع کے پابند ۔
داڑھی منڈوانے کا روا ج ہندوستان میں عام تھا ۔ لیکن لارڈ کرزن جب ہندوستان آئے تو ان کی دیکھا دیکھی مونچھ بھی صفایا ہونے لگی ۔ پہلے پہل خان بہادر سید آل نبی وکیل آگرہ اور مسٹر مظہرالحق بیر سٹر نے لارڈ کرزن کی تقلید کی۔ پھر تو انگریزی دانوں میں عام رواج ہوگیا ۔چنانچہ آپ نے اس کی ہجو میں حسب ذیل قطعہ ارشاد فرمایا۔
کردیا کرزن نے زن مردوں کو صورت دیکھئے
آبرو چہرے کی سب فیشن بناکر پونچھ لی
سچ یہ ہے انسان کو یورپ نے ہلکا کردیا
ابتدا ڈاڑھی سے کی اور انتہا میں مونچھ لی