چنوتی

میں سیتا ہوں تم رام بنو
میں پاون گھر کی رانی ہوں
پریوار چلانے والی ہوں
اس دیش کی میں رکھوالی ہوں
سمان بڑھانے والی ہوں
میں وچن نبھانے والی ہوں
میں سیتا ہوں تم رام بنو
تم بن کے بھونرا کلی کلی
منڈلاتے ہو اڑ جاتے ہو
وشواس محل کی دیواریں
ہر روز خود ہی تم ڈھاتے ہو
وشواس محل کی دیواریں
میں روز اٹھایا کرتی ہوں
میں سیتا ہوں تم رام بنو
سچ کہنا سچ کے موتی سے
کیا پیار کا آنچل بھر دو گے
وشواس نبھانے کی خاطر
کیا اگنی پریکشا دے دو گے