چڑیا کی شادی
گیت خوشی کے مل کر گاؤ
ننھی منی چڑیو آؤ
چڑیا کی شادی ہے آج
چڑیا کی شادی ہے آج
لو وہ بجنے لگی شہنائی
مینا گیت سناتی آئی
چڑیا کی شادی ہے آج
چڑیا کی شادی ہے آج
بلبل نے ہے سہرا گایا
ناچ کبوتر نے دکھلایا
چڑیا کی شادی ہے آج
چڑیا کی شادی ہے آج
مہماں آئے کرو سواگت
اب ہوگی شادی کی دعوت
چڑیا کی شادی ہے آج
چڑیا کی شادی ہے آج
مرغی تحفہ انڈا لائی
مرغے نے دی آ کے بدھائی
چڑیا کی شادی ہے آج
چڑیا کی شادی ہے آج
طوطا میٹھے پھل لے آیا
اجلا کر کنٹاس بھی آیا
چڑیا کی شادی ہے آج
چڑیا کی شادی ہے آج
چلے براتی ہنستے گاتے
دولہا دلہن جی کو لبھاتے
چڑیا کی شادی ہے آج
چڑیا کی شادی ہے آج