چڑیا

آ جا ننھی چڑیا آ جا
آ کر مجھ کو گیت سنا جا


دروازے کے موڑ سے مڑ کر
ابا جی کی میز سے اڑ کر


امی کے کمرے میں آ جا
لے یہ میٹھا بسکٹ کھا جا


آنگن میں تو پھدک رہی ہے
دیواروں پر اچک رہی ہے


آ جا میری گود میں آ جا
تجھ کو سناؤں گا میں باجا


تو بن جا میری ہمجولی
مل کر کھیلیں آنکھ مچولی


کب سے میں بیٹھا ہوں اکیلا
کوئی بھی میرے ساتھ نہ کھیلا


بھائی بہن اسکول گئے ہیں
ابو امی گھر میں نہیں ہیں


میں خالی گھر میں گھبراتا
کوئی نہ میرا جی بہلاتا


آ جا مجھ سے ڈرتی کیوں ہے
ڈرتی اور جھجکتی کیوں ہے