چھوٹا موٹا عشق کروں گا
چھوٹا موٹا عشق کروں گا
لیکن پکا عشق کروں گا
سیدھی سادی لڑکی ہے وہ
سیدھا سادہ عشق کروں گا
تجھ سے جھوٹ نہیں بولوں گا
بالکل سچا عشق کروں گا
پہلا پہلا وصل ہے اس سے
پہلا پہلا عشق کروں گا
اس کی قسمیں کھاؤں گا میں
یعنی جھوٹا عشق کروں گا
ایک فقیر سے میں نے پوچھا
بابا کیا میں عشق کروں گا